اس قدر تو نہ تھا بدگماں راستہ |
رہ گیا پھر نہ جانے کہاں راستہ |
آشنا بھی رہا ، اجنبی سا بھی ہے |
گھر کا نامہرباں ، مہرباں راستہ |
دُور تو وادیِ لالہ و گُل نہیں |
آ گیا ہے مگر درمیاں راستہ |
ساتھ دیتی رہیں دل کی تنہائیاں |
بن گیا کارواں قصّہ خواں راستہ |
رنج کے مرحلے طے ہمی سے ہوئے |
ہم سے پہلے رہا بے نشاں راستہ |
دُھول اَٹے راستوں سے ذرا دُور ہی |
ہے یہیں تو کہیں آسماں راستہ |
اک نگاہِ شناسا کو ترسے بہت |
بے خبر راہ رَو ، بے زباں راستہ |
اس قدر تو نہ تھا بدگماں راستہ |
رہ گیا پھر نہ جانے کہاں راستہ |
آشنا بھی رہا ، اجنبی سا بھی ہے |
گھر کا نامہرباں ، مہرباں راستہ |
دُور تو وادیِ لالہ و گُل نہیں |
آ گیا ہے مگر درمیاں راستہ |
ساتھ دیتی رہیں دل کی تنہائیاں |
بن گیا کارواں قصّہ خواں راستہ |
رنج کے مرحلے طے ہمی سے ہوئے |
ہم سے پہلے رہا بے نشاں راستہ |
دُھول اَٹے راستوں سے ذرا دُور ہی |
ہے یہیں تو کہیں آسماں راستہ |
اک نگاہِ شناسا کو ترسے بہت |
بے خبر راہ رَو ، بے زباں راستہ |