وقت کسی کا دوست نہیں ہے آج نہیں کل بولے |
اور کی کالک کھوجنے والے اپنا دامن دھولے |
یا موجِ بے تاب کی صورت ساحل سے ٹکراؤ |
یا چپ چاپ تماشا دیکھو ہونا ہے جوہولے |
اور تو کیا تھا اپنے پلے جس پرکرتے مان |
پلکوں پلکوں دیپ جلا کے ہیرے موتی رولے |
اُس سے بڑھ کر اس دُنیا میں کون بھلا نادان |
جواپنوں سے ناتا جوڑے ، اپنی بولی بولے |
کس کو اپنا جانا ہم نے ، کس پر تن من ہارے |
بیگانی اَن جان نظر نے کیا کیا پردے کھولے |
اُکھڑا اُکھڑا لہجہ جن کا ، تیکھے جن کے بول |
بِس میں ڈوبی بات انھیں کی کانوں میں رس گھولے |
چتون کو مجرم گردانو ، یا آنکھوں کا دوش |
دل میں اپنے چور تھا ساتھی ہم کب منھ سے بولے |
اپنے آنسو ، اپنی آنکھیں ، اپنے دل کا چاؤ |
اپنے موتی ، اپنی مالا ، فرصت ہو تو پرولے |
(۱۹۶۶ء) |