غمِ عشرت سے ترساں ، عشرتِ غم لے کے آئے ہیں |
گدایانِ تہی کاسہ ، دو عالم لے کے آئے ہیں |
نگاہِ کم نگہ تفسیرِ رنگ و نور و نغمہ تھی |
بڑے تحفے کسی کی بزم سے ہم لے کے آئے ہیں |
یہی دل ہے کنویں جھنکوا دیے جس نے زمانے کو |
اِسی ظالم کی تائید مکرم لے کے آئے ہیں |
وہ اک لمحہ جو ہونٹوں پر تبسم بن کے آتا ہے |
اُسی لمحے کی خاطر دیدۂ نم لے کے آئے ہیں |