غنچوں کا سنگھار ہو رہا ہے
سامانِ بہار ہو رہا ہے
جھونکے یہ ہوا کے بھیگے بھیگے
کیا کیا نہ اُمنگ جی میں اُٹھے
کلیاں جو ادا سے پھوٹتی ہیں
جینے کی اُمیدیں ٹوٹتی ہیں
پھولوں سے لدی ہوئی ہیں شاخیں
آنکھوں میں کھٹک رہی ہیں شاخیں
بھونرے سے سکھی یہ کوئی کہہ دے
گاگا کے کسی کو کیوں ستائے !
لو چھائیں گھٹائیں اُودی اُودی
زلفیں وہ کسی کی بکھری بکھری!
پروا سے کوئی یہ جا کے پوچھے
خوش بو یہ چرائی ہے کہاں سے
آتے ہیں اُمنڈ کے کالے بادل
(پھیلا ہوا انکھڑیوں کا کاجل)
جنگل میں چمک رہی ہے بجلی
دل بن کے دھڑک رہی ہے بجلی
سبزہ یہ بگڑ کے بن رہا ہے
یا روٹھ کے کوئی من رہا ہے
پھولوں پہ یہ تتلیاں کہاں ہیں
یادیں کچھ ہیں کہ پرفشاں ہیں
غنچوں کا سنگھار ہو رہا ہے
سامانِ بہار ہو رہا ہے
جھونکے یہ ہوا کے بھیگے بھیگے
کیا کیا نہ اُمنگ جی میں اُٹھے
کلیاں جو ادا سے پھوٹتی ہیں
جینے کی اُمیدیں ٹوٹتی ہیں
پھولوں سے لدی ہوئی ہیں شاخیں
آنکھوں میں کھٹک رہی ہیں شاخیں
بھونرے سے سکھی یہ کوئی کہہ دے
گاگا کے کسی کو کیوں ستائے !
لو چھائیں گھٹائیں اُودی اُودی
زلفیں وہ کسی کی بکھری بکھری!
پروا سے کوئی یہ جا کے پوچھے
خوش بو یہ چرائی ہے کہاں سے
آتے ہیں اُمنڈ کے کالے بادل
(پھیلا ہوا انکھڑیوں کا کاجل)
جنگل میں چمک رہی ہے بجلی
دل بن کے دھڑک رہی ہے بجلی
سبزہ یہ بگڑ کے بن رہا ہے
یا روٹھ کے کوئی من رہا ہے
پھولوں پہ یہ تتلیاں کہاں ہیں
یادیں کچھ ہیں کہ پرفشاں ہیں
تقریب تیرے یاد آنے کی
This website uses cookies to improve your experience. By using this website you agree to our Data Protection & Privacy Policy.
Read more