محبت ایک راز ہے!
وہ راز — رُوح میں رہے جو حسن بن کے جلوّہ گر
نگاہ جس کی دید کی نہ تاب لائے عمر بھر
شعور سے بلند تر
محبت ایک راز ہے!
محبت ایک ناز ہے!
وہ ناز جو حیات کو نشاطِ جاوداں کرے
زمیں کے رہنے والوں کو جو عرش آشیاں کرے
یہ فرقِ ایں وآں کرے
محبت ایک ناز ہے
محبت ایک خواب ہے!
وہ خواب جس کی سرخوشی پہ جنّتیں نثار ہوں
فسانہ ساز زندگی کی عشرتیں نثار ہوں!
حقیقتیں نثار ہوں
محبت ایک خواب ہے
محبت ایک گناہ ہے!
لٹے نہ کاروانِ بوُ، رہے جوّ غنچے میں نہاں
صدف سے باہر آ کے پھر گہر کی آبرو کہاں!
ہوئی جو محرم زباں
محبت ایک گناہ ہے!
محبت ایک نگار ہے!
تمام صدق و سادگی ، تمام حسن و کافری
تمام شورش و خلش، مگر بہ طرز دلبری
شکست جس کی برتری
محبت ایک نگار ہے!
محبت ایک راز ہے!
وہ راز — رُوح میں رہے جو حسن بن کے جلوّہ گر
نگاہ جس کی دید کی نہ تاب لائے عمر بھر
شعور سے بلند تر
محبت ایک راز ہے!
محبت ایک ناز ہے!
وہ ناز جو حیات کو نشاطِ جاوداں کرے
زمیں کے رہنے والوں کو جو عرش آشیاں کرے
یہ فرقِ ایں وآں کرے
محبت ایک ناز ہے
محبت ایک خواب ہے!
وہ خواب جس کی سرخوشی پہ جنّتیں نثار ہوں
فسانہ ساز زندگی کی عشرتیں نثار ہوں!
حقیقتیں نثار ہوں
محبت ایک خواب ہے
محبت ایک گناہ ہے!
لٹے نہ کاروانِ بوُ، رہے جوّ غنچے میں نہاں
صدف سے باہر آ کے پھر گہر کی آبرو کہاں!
ہوئی جو محرم زباں
محبت ایک گناہ ہے!
محبت ایک نگار ہے!
تمام صدق و سادگی ، تمام حسن و کافری
تمام شورش و خلش، مگر بہ طرز دلبری
شکست جس کی برتری
محبت ایک نگار ہے!
محبت
This website uses cookies to improve your experience. By using this website you agree to our Data Protection & Privacy Policy.
Read more