یہ بہاروں کے سجیلے سپنے |
یہ شگوفے، یہ لجیلے سپنے |
مسکرائے تو حیا ٹوٹ پڑی |
کسمسائیتو ادا پھوٹ پڑی |
ان کے مکھڑے کی جنوں خیز تپک |
ان کے لہجے کی فسوں ساز کھنک |
ان کی معصوم نگاہوں کی جھجک |
یہ نزاکت ، یہ لگاوٹ، یہ پھبن |
یہ نہائے ہوئے شبنم میں بدن |
آج سے پہلے نہ پہچان سکی |
آج سے پہلے نہ کیوں جان سکی |
آج سے پہلے بھی پھوٹے ہوں گے |
یہ شگوفے ، یہ لجیلے سپنے |
یہ بہاروں کے سجیلے سپنے |
اسی شوخی، اسی رعنائی سے |
یہی لہجہ، یہی لہجے کی کھنک |
یہ سجاوٹ ، یہ سجاوٹ کی جھمک |
یہ نگاہیں، یہ نگاہوں کی جھجک |
اسی معصومی و برنائی سے |
شکوہ بیگانہ نگاہی کا لیے |
شاخ میں پہلے بھی پھوٹے ہوں گے |
یہ شگوفے، یہ لجیلے سپنے |
یہ بہاروں کے سجیلے سپنے |
یہ شگوفے، یہ لجیلے سپنے |
مسکرائے تو حیا ٹوٹ پڑی |
کسمسائیتو ادا پھوٹ پڑی |
ان کے مکھڑے کی جنوں خیز تپک |
ان کے لہجے کی فسوں ساز کھنک |
ان کی معصوم نگاہوں کی جھجک |
یہ نزاکت ، یہ لگاوٹ، یہ پھبن |
یہ نہائے ہوئے شبنم میں بدن |
آج سے پہلے نہ پہچان سکی |
آج سے پہلے نہ کیوں جان سکی |
آج سے پہلے بھی پھوٹے ہوں گے |
یہ شگوفے ، یہ لجیلے سپنے |
یہ بہاروں کے سجیلے سپنے |
اسی شوخی، اسی رعنائی سے |
یہی لہجہ، یہی لہجے کی کھنک |
یہ سجاوٹ ، یہ سجاوٹ کی جھمک |
یہ نگاہیں، یہ نگاہوں کی جھجک |
اسی معصومی و برنائی سے |
شکوہ بیگانہ نگاہی کا لیے |
شاخ میں پہلے بھی پھوٹے ہوں گے |
یہ شگوفے، یہ لجیلے سپنے |