اِدھر دیکھ یہ ریشمیں، مرمریں، نرم بانہیں |
یہ کلیوں کے گجرے، یہ حسنِ شبستاں |
لچیلی، رسیلی، حسیں مسکراتی ہوئی شوخ کلیوں کے گجرے |
یہ حسنِ فروغِ جمالِ شبستاں |
یہ مرکز تری آرزوئے جواں کا |
یہ حاصل تری زحمتِ جاوداں کا |
تری سینہ کو بیِ پہیم کا، دردِنہاں کا |
یہ قوسِ قزح کی چُرائی ہوئی شوخ رنگت |
یہ پھولوں کی نرمی، یہ کلیوں کی نزہت |
ستاروں کی شوخی، بہاروں کی فطرت |
یہ جاتی ہوئی کہکشاں کو سبک گام راہیں |
یہ بے چین ہیں امتحاں کو |
یہی ریشمیں نرم بانہیں |
فروغ شبستاں سے اب پھیر بھی لے نگاہیں |
یہ مانا کہ چشم ِ فلک نے نہ اب تک جھلک دیکھ پائی |
مباداپڑے بال اِن آئنوں میں |
نہ زخمِ نگہ آنے پائے |
مگر اب ذرا آزما ان کی ہمت |
یہ مدت سے بے چین ہیں امتحاں کو |
تری تیرہ بختی، تری بے نوائی |
ترے اشکِ پہیم، تری آہِ سوزاں |
ترے درد کا اب بھی ممکن ہے درماں |
تجھے جس سہارے کی ہے جستجومدتوں سے |
زفیض ِ تمنّا ابھی مل بھی جائے |
بہت ہے کہ اب تک جواں ہیں ارادے |
ذرا حوصلے دیکھ ان کے |
یہی ریشمیں، مخملیں، مرمریں، نرم بانہیں |
جوچاہیں |
اُٹھا کر پٹک دیں زمین وزماں کو |
ترے آسماں کو |
ترے آسمانوں کے راز نہاں کو |
یہ حسنِ فروغِ جمالِ شبستاں |
اِدھر دیکھ یہ ریشمیں، مرمریں، نرم بانہیں |
یہ کلیوں کے گجرے، یہ حسنِ شبستاں |
لچیلی، رسیلی، حسیں مسکراتی ہوئی شوخ کلیوں کے گجرے |
یہ حسنِ فروغِ جمالِ شبستاں |
یہ مرکز تری آرزوئے جواں کا |
یہ حاصل تری زحمتِ جاوداں کا |
تری سینہ کو بیِ پہیم کا، دردِنہاں کا |
یہ قوسِ قزح کی چُرائی ہوئی شوخ رنگت |
یہ پھولوں کی نرمی، یہ کلیوں کی نزہت |
ستاروں کی شوخی، بہاروں کی فطرت |
یہ جاتی ہوئی کہکشاں کو سبک گام راہیں |
یہ بے چین ہیں امتحاں کو |
یہی ریشمیں نرم بانہیں |
فروغ شبستاں سے اب پھیر بھی لے نگاہیں |
یہ مانا کہ چشم ِ فلک نے نہ اب تک جھلک دیکھ پائی |
مباداپڑے بال اِن آئنوں میں |
نہ زخمِ نگہ آنے پائے |
مگر اب ذرا آزما ان کی ہمت |
یہ مدت سے بے چین ہیں امتحاں کو |
تری تیرہ بختی، تری بے نوائی |
ترے اشکِ پہیم، تری آہِ سوزاں |
ترے درد کا اب بھی ممکن ہے درماں |
تجھے جس سہارے کی ہے جستجومدتوں سے |
زفیض ِ تمنّا ابھی مل بھی جائے |
بہت ہے کہ اب تک جواں ہیں ارادے |
ذرا حوصلے دیکھ ان کے |
یہی ریشمیں، مخملیں، مرمریں، نرم بانہیں |
جوچاہیں |
اُٹھا کر پٹک دیں زمین وزماں کو |
ترے آسماں کو |
ترے آسمانوں کے راز نہاں کو |
یہ حسنِ فروغِ جمالِ شبستاں |