ڈھلکے ڈھلکے آنسو ڈھلکے | چھلکے چھلکے ساغر چھلکے | |
دل کے تقاضے اُن کے اشارے | بوجھل بوجھل ہلکے ہلکے | |
دیکھو دیکھو دامن اُلجھا | ٹھہرو ٹھرو ساغر چھلکے | |
اُن کا تغافل، اُن کی توجہ | اک دل اُس پہ لاکھ تہلکے | |
اُن کی تمنا، اُن کی محبت | دیکھو سنبھل کے، دیکھو سنبھل کے | |
غم نے اُٹھائے سیکڑوں طوفاں | دل نے اُٹھائے لاکھ پھلکے | |
پل میں ہنساؤ، پل میں رُلاؤ | پل میں اُجالے، پل میں دُھندلکے | |
ہم نے نہ سمجھا، تم نے نہ جانا | دل نے مچائے لاکھ تہلکے | |
لاکھ منایا، لاکھ بھلایا | نین کٹورے بھر بھر چھلکے | |
کتنے اُلجھے، کتنے سیدھے | رستے ان کے رنگ محل کے | |
کڑیاں جھیلیں، پاپڑ بیلے | ||
جھلکے اب تو مکھڑا جھلکے |
ڈھلکے ڈھلکے آنسو ڈھلکے |
چھلکے چھلکے ساغر چھلکے |
دل کے تقاضے اُن کے اشارے |
بوجھل بوجھل ہلکے ہلکے |
دیکھو دیکھو دامن اُلجھا |
ٹھہرو ٹھرو ساغر چھلکے |
اُن کا تغافل، اُن کی توجہ |
اک دل اُس پہ لاکھ تہلکے |
اُن کی تمنا، اُن کی محبت |
دیکھو سنبھل کے، دیکھو سنبھل کے |
غم نے اُٹھائے سیکڑوں طوفاں |
دل نے اُٹھائے لاکھ پھلکے |
پل میں ہنساؤ، پل میں رُلاؤ |
پل میں اُجالے، پل میں دُھندلکے |
ہم نے نہ سمجھا، تم نے نہ جانا |
دل نے مچائے لاکھ تہلکے |
لاکھ منایا، لاکھ بھلایا |
نین کٹورے بھر بھر چھلکے |
کتنے اُلجھے، کتنے سیدھے |
رستے ان کے رنگ محل کے |
کڑیاں جھیلیں، پاپڑ بیلے |
جھلکے اب تو مکھڑا جھلکے |