ننھی ننھی حسین کلیوں پر |
ہلکی ہلکی سی پڑ رہی ہے پھوار |
ہائے ساون کی مست دیوی کے |
گھنگھروؤں کی رچی رچی جھنکار |
یوں بجاتی ہے لیلیِ فطرت |
دھیرے دھیرے سے بوندیوں کا ستار |
عشق کادیوتا بہ صد تمکین |
سازِ دل پر ہو جیسے زمزمہ بار! |
ننھی ننھی حسین کلیوں پر |
ہلکی ہلکی سی پڑ رہی ہے پھوار |
ہائے ساون کی مست دیوی کے |
گھنگھروؤں کی رچی رچی جھنکار |
یوں بجاتی ہے لیلیِ فطرت |
دھیرے دھیرے سے بوندیوں کا ستار |
عشق کادیوتا بہ صد تمکین |
سازِ دل پر ہو جیسے زمزمہ بار! |