تم نے ایسا کیوں سوچا تھا |
خوابوں کی مالا ٹوٹی تو |
خالی ہاتھوں لاج آئے گی |
گونگی ہو جائیں گی آنکھیں |
گیت سے خوشبو کترائے گی |
رنگت پھیکی پڑ جائے گی |
خوابوں کی مالا ٹوٹی تو |
تم نے ایسا کیوں سوچا تھا |
آرزوؤں کے راج دو محلے |
بن جائیں گے ریت گھروندے |
آنگن ریت کا ساگر ہوگا |
چاند کی کشتی کیوں اُترے گی |
شبنم جلووں کو ترسے گی |
چاہت دیپک راگ نہ ہوگی |
آنسو تک میں آگ نہ ہوگی |
آئینہ ویران رہے گا |
روپ نگر حیران رہے گا |
خوابوں کی مالا ٹوٹی تو |
تم نے ایسا کیوں سوچا تھا |
تم تو میرے پاس ہو اب تک |
موتی میری جھولی میں ہیں |
(۱۹۷۳ء) |
تم نے ایسا کیوں سوچا تھا |
خوابوں کی مالا ٹوٹی تو |
خالی ہاتھوں لاج آئے گی |
گونگی ہو جائیں گی آنکھیں |
گیت سے خوشبو کترائے گی |
رنگت پھیکی پڑ جائے گی |
خوابوں کی مالا ٹوٹی تو |
تم نے ایسا کیوں سوچا تھا |
آرزوؤں کے راج دو محلے |
بن جائیں گے ریت گھروندے |
آنگن ریت کا ساگر ہوگا |
چاند کی کشتی کیوں اُترے گی |
شبنم جلووں کو ترسے گی |
چاہت دیپک راگ نہ ہوگی |
آنسو تک میں آگ نہ ہوگی |
آئینہ ویران رہے گا |
روپ نگر حیران رہے گا |
خوابوں کی مالا ٹوٹی تو |
تم نے ایسا کیوں سوچا تھا |
تم تو میرے پاس ہو اب تک |
موتی میری جھولی میں ہیں |
(۱۹۷۳ء) |