ابھی کل کی بات ہے ہم نوا!
مرے پاس میری نگاہ تھی
جو قار تھی ، جو پناہ تھی
وہ نگاہ کشت ِ فسونِ جاں
ترے درد سے مرے درد تک
وہی رنگ تھا وہی روپ تھا
کبھی زخم زخم پہ نوحہ خواں
کبھی بس تجاہلِ عارفاں
جوکلی کلی کی نسیم تھی
جو رحیم تھی ، جو کریم تھی
وہ سفیرِ جاں ، وہ خبیرِ دل
ترا آئنہ ، مرا آئنہ
وہ نگاہ تیری نگاہ تھی
وہ نگاہ میری نگاہ تھی
یہ مسافرانِ برہنہ پا
اسی اک نگاہ کی ہیں جھلک
وہیں ہیں لباس شعاع میں
جہاں راکھ اٹی تھی پلک پلک
یہ مثیلِ ذرّۂ ناتواں
جوزمیں کی کوکھ سے پھوٹ کر
بہ جمالِ غم ، بہ فسونِ جاں
بہ کرشمہ ہائے جنونِ جاں
بہ ہوائے رنجِ نمو رہا
ہے دراز درد کا سلسلہ
یہ مسافران برہنہ پا
یہ بلاکشانِ خجستہ پا
یہی طالبانِ نگار صبح
یہی وارثانِ شرارِ صبح
پیِ کوہسار اُفق بڑھے
لبِ جوئبار شفق چلے
چلے ہیں یہ کہہے روشن ابھی خیال کی لو
اسی نگاہ کی مشعل ، اسی جمال کی لو
یہیں کہیں سپر آفتاب کھوئی تھی
جہاں پہ ڈوب گئی ہے ، وہیں سے ابھرے گی
شفق سا رنگ گھلا ہے بدن بدن کے لیے
گلوں نے آج تلک چاک پیرہن نہ سیے
لہو لہو ہیں جوچہرے تو رنگ زرد نہیں
دریدہ پیرہنوں کی جبیںپہ گرد نہیں
(۱۹۶۸ء)
ابھی کل کی بات ہے ہم نوا!
مرے پاس میری نگاہ تھی
جو قار تھی ، جو پناہ تھی
وہ نگاہ کشت ِ فسونِ جاں
ترے درد سے مرے درد تک
وہی رنگ تھا وہی روپ تھا
کبھی زخم زخم پہ نوحہ خواں
کبھی بس تجاہلِ عارفاں
جوکلی کلی کی نسیم تھی
جو رحیم تھی ، جو کریم تھی
وہ سفیرِ جاں ، وہ خبیرِ دل
ترا آئنہ ، مرا آئنہ
وہ نگاہ تیری نگاہ تھی
وہ نگاہ میری نگاہ تھی
یہ مسافرانِ برہنہ پا
اسی اک نگاہ کی ہیں جھلک
وہیں ہیں لباس شعاع میں
جہاں راکھ اٹی تھی پلک پلک
یہ مثیلِ ذرّۂ ناتواں
جوزمیں کی کوکھ سے پھوٹ کر
بہ جمالِ غم ، بہ فسونِ جاں
بہ کرشمہ ہائے جنونِ جاں
بہ ہوائے رنجِ نمو رہا
ہے دراز درد کا سلسلہ
یہ مسافران برہنہ پا
یہ بلاکشانِ خجستہ پا
یہی طالبانِ نگار صبح
یہی وارثانِ شرارِ صبح
پیِ کوہسار اُفق بڑھے
لبِ جوئبار شفق چلے
چلے ہیں یہ کہہے روشن ابھی خیال کی لو
اسی نگاہ کی مشعل ، اسی جمال کی لو
یہیں کہیں سپر آفتاب کھوئی تھی
جہاں پہ ڈوب گئی ہے ، وہیں سے ابھرے گی
شفق سا رنگ گھلا ہے بدن بدن کے لیے
گلوں نے آج تلک چاک پیرہن نہ سیے
لہو لہو ہیں جوچہرے تو رنگ زرد نہیں
دریدہ پیرہنوں کی جبیںپہ گرد نہیں
(۱۹۶۸ء)
الفتح
This website uses cookies to improve your experience. By using this website you agree to our Data Protection & Privacy Policy.
Read more