| ڈھلکے ڈھلکے آنسو ڈھلکے | چھلکے چھلکے ساغر چھلکے | |
| دل کے تقاضے اُن کے اشارے | بوجھل بوجھل ہلکے ہلکے | |
| دیکھو دیکھو دامن اُلجھا | ٹھہرو ٹھرو ساغر چھلکے | |
| اُن کا تغافل، اُن کی توجہ | اک دل اُس پہ لاکھ تہلکے | |
| اُن کی تمنا، اُن کی محبت | دیکھو سنبھل کے، دیکھو سنبھل کے | |
| غم نے اُٹھائے سیکڑوں طوفاں | دل نے اُٹھائے لاکھ پھلکے | |
| پل میں ہنساؤ، پل میں رُلاؤ | پل میں اُجالے، پل میں دُھندلکے | |
| ہم نے نہ سمجھا، تم نے نہ جانا | دل نے مچائے لاکھ تہلکے | |
| لاکھ منایا، لاکھ بھلایا | نین کٹورے بھر بھر چھلکے | |
| کتنے اُلجھے، کتنے سیدھے | رستے ان کے رنگ محل کے | |
| کڑیاں جھیلیں، پاپڑ بیلے | ||
| جھلکے اب تو مکھڑا جھلکے |
| ڈھلکے ڈھلکے آنسو ڈھلکے |
| چھلکے چھلکے ساغر چھلکے |
| دل کے تقاضے اُن کے اشارے |
| بوجھل بوجھل ہلکے ہلکے |
| دیکھو دیکھو دامن اُلجھا |
| ٹھہرو ٹھرو ساغر چھلکے |
| اُن کا تغافل، اُن کی توجہ |
| اک دل اُس پہ لاکھ تہلکے |
| اُن کی تمنا، اُن کی محبت |
| دیکھو سنبھل کے، دیکھو سنبھل کے |
| غم نے اُٹھائے سیکڑوں طوفاں |
| دل نے اُٹھائے لاکھ پھلکے |
| پل میں ہنساؤ، پل میں رُلاؤ |
| پل میں اُجالے، پل میں دُھندلکے |
| ہم نے نہ سمجھا، تم نے نہ جانا |
| دل نے مچائے لاکھ تہلکے |
| لاکھ منایا، لاکھ بھلایا |
| نین کٹورے بھر بھر چھلکے |
| کتنے اُلجھے، کتنے سیدھے |
| رستے ان کے رنگ محل کے |
| کڑیاں جھیلیں، پاپڑ بیلے |
| جھلکے اب تو مکھڑا جھلکے |
