اُسی نے کہا تھا |
کہ اُس کی صفاتِ حمیدہ |
(کہ رحم و کرم، عفو اور درگزر ہیں) |
جواپنا سکیں تو |
ہمارے لیے مشعلِ رہ گزہ |
زادِ راہِ سفر ہیں |
اور اب یوں ہوا ہے |
کہ ہم میں سے ہر ایک |
اپنی ہی حمد و ثنا میں |
ہمہ وقت مصروف ہے |
اپنی نظروں میں یکتا ہے معروف ہے |
کہ یہ بھی تو آخر اسی کی صفت ہے |
اُسی نے کہا تھا |
کہ اُس کی صفاتِ حمیدہ |
(کہ رحم و کرم، عفو اور درگزر ہیں) |
جواپنا سکیں تو |
ہمارے لیے مشعلِ رہ گزہ |
زادِ راہِ سفر ہیں |
اور اب یوں ہوا ہے |
کہ ہم میں سے ہر ایک |
اپنی ہی حمد و ثنا میں |
ہمہ وقت مصروف ہے |
اپنی نظروں میں یکتا ہے معروف ہے |
کہ یہ بھی تو آخر اسی کی صفت ہے |