مدتوں بعد آئی ہو تم |
اور تمھیں اتنی فرصت کہاں |
اَن کہے حرف بھی سن سکو |
آرزو کی وہ تحریر بھی پڑھ سکو |
جوابھی تک لکھی ہی نہیں جاسکی |
اتنی مہلت کہاں |
میرے باغوں میں جو کھل نہ پائے ابھی |
اُن شگوفوں کی باتیں کرو |
درد ہی بانٹ لو |
میرے کن ماہتابوں سے تم مل سکیں |
کتنی آنکھوں کے خوابوں سے تم مل سکیں |
ہاں تمھاری نگاہِ ستائش نے |
گھر کی سب آرائشیں دیکھ لیں |
تن کی آسائشیں دیکھ لیں |
میرے دل میں جو پیکاں ترازو ہوئے |
تم کو بھی |
لالہ و گل کے بے ساختہ استعارے لگے! |
مدتوں بعد آئی ہو تم |
اور تمھیں اتنی فرصت کہاں |
اَن کہے حرف بھی سن سکو |
آرزو کی وہ تحریر بھی پڑھ سکو |
جوابھی تک لکھی ہی نہیں جاسکی |
اتنی مہلت کہاں |
میرے باغوں میں جو کھل نہ پائے ابھی |
اُن شگوفوں کی باتیں کرو |
درد ہی بانٹ لو |
میرے کن ماہتابوں سے تم مل سکیں |
کتنی آنکھوں کے خوابوں سے تم مل سکیں |
ہاں تمھاری نگاہِ ستائش نے |
گھر کی سب آرائشیں دیکھ لیں |
تن کی آسائشیں دیکھ لیں |
میرے دل میں جو پیکاں ترازو ہوئے |
تم کو بھی |
لالہ و گل کے بے ساختہ استعارے لگے! |