(اپنے بیٹے عامر کے نام)
شجر گُل بار اور نازاں
نمو کے راز سے سرشار، خود حیراں
شجر سایہ فگن، گل بار اور نازاں
ابھی کل تک بس اک کونپل کی صورت تھا
جو میرے لمس کی کرنوں سے
   ہر رنگت کا خواہاں تھا
غمِ خود آشنائی کی ہر اک لذت
نمو کی دل ربا وحشت کا خواہاں تھا
اسیرِ شش جہت نے اس گھڑی جس سمت بھی دیکھا
وہ میری ہی نگاہیں تھیں
مرے اِن ناتواں ہاتھوں میں تھیں
جتنی پناہیں تھیں
جو آنسو تھا وہ شبنم سا
جو لمحہ تھا بشارت تھا
شجر سایہ فگن، گل بار اور نازاں
وہ کل بھی تھا مرے ہر خواب کا عنواں
وہ اب بھی ہے مری تکمیل کا ساماں
جہاں تک اس کی خوشبو ہے — وہاں میں ہوں
مرے عامر!
یہ میری اور تمھاری ہی کہانی ہے
گھنا سایہ وہیں تک ہے جہاں تم ہو
گھنیری چھاؤں مل جائے
تو موسم کی تمازت ہار جاتی ہے
دلوں میں پھول کھل جائیں
تو ویرانوں کی شدت ہار جاتی ہے
مرے بچے!
مجھے جب دیکھنا جب سوچنا چاہو
تو بس اپنی طرف دیکھو
تمھارے لب پہ جو حرفِ صداقت ہے
   یہی میں ہوں
تمھارے دل میں جو ناز جسارت ہے
   یہی میں ہوں
نگاہوں میں جواِک طرز عبارت ہے
   یہی میں ہوں
محبت کی طرح میں بھی ہوں بے پایاں
کبھی ظاہر، کبھی پنہاں
جہاں تم ہو وہاں تک میری خوشبو ہے
   وہاں میں ہوں!
(اپنے بیٹے عامر کے نام)
شجر گُل بار اور نازاں
نمو کے راز سے سرشار، خود حیراں
شجر سایہ فگن، گل بار اور نازاں
ابھی کل تک بس اک کونپل کی صورت تھا
جو میرے لمس کی کرنوں سے
   ہر رنگت کا خواہاں تھا
غمِ خود آشنائی کی ہر اک لذت
نمو کی دل ربا وحشت کا خواہاں تھا
اسیرِ شش جہت نے اس گھڑی جس سمت بھی دیکھا
وہ میری ہی نگاہیں تھیں
مرے اِن ناتواں ہاتھوں میں تھیں
جتنی پناہیں تھیں
جو آنسو تھا وہ شبنم سا
جو لمحہ تھا بشارت تھا
شجر سایہ فگن، گل بار اور نازاں
وہ کل بھی تھا مرے ہر خواب کا عنواں
وہ اب بھی ہے مری تکمیل کا ساماں
جہاں تک اس کی خوشبو ہے — وہاں میں ہوں
مرے عامر!
یہ میری اور تمھاری ہی کہانی ہے
گھنا سایہ وہیں تک ہے جہاں تم ہو
گھنیری چھاؤں مل جائے
تو موسم کی تمازت ہار جاتی ہے
دلوں میں پھول کھل جائیں
تو ویرانوں کی شدت ہار جاتی ہے
مرے بچے!
مجھے جب دیکھنا جب سوچنا چاہو
تو بس اپنی طرف دیکھو
تمھارے لب پہ جو حرفِ صداقت ہے
   یہی میں ہوں
تمھارے دل میں جو ناز جسارت ہے
   یہی میں ہوں
نگاہوں میں جواِک طرز عبارت ہے
   یہی میں ہوں
محبت کی طرح میں بھی ہوں بے پایاں
کبھی ظاہر، کبھی پنہاں
جہاں تم ہو وہاں تک میری خوشبو ہے
   وہاں میں ہوں!
شجر نازاں
This website uses cookies to improve your experience. By using this website you agree to our Data Protection & Privacy Policy.
Read more