بھیگی بھیگی پلکوں والی |
جتنی آنکھیں ہیں میری ہیں |
دُکھ کی فصلیں کاٹنے والے |
جتنے ہاتھ ہیں میرے ہیں |
شاخ سے ٹوٹی کچی کلیاں |
آگ میں جھلسے کومل مکھڑے |
اُلجھی اُلجھی لٹ بھی میری |
دھجی دھجی آنچل بھی |
کالی رات کی چادر اوڑھے |
اُجلے دن کا رستہ دیکھ رہی ہوں! |
بھیگی بھیگی پلکوں والی |
جتنی آنکھیں ہیں میری ہیں |
دُکھ کی فصلیں کاٹنے والے |
جتنے ہاتھ ہیں میرے ہیں |
شاخ سے ٹوٹی کچی کلیاں |
آگ میں جھلسے کومل مکھڑے |
اُلجھی اُلجھی لٹ بھی میری |
دھجی دھجی آنچل بھی |
کالی رات کی چادر اوڑھے |
اُجلے دن کا رستہ دیکھ رہی ہوں! |