لَو دے جائیں بھیگے نین |
آئے اور پچھتائے رین |
دیپک راگ میں ڈھل جاتے ہیں |
گھائل پروائی کے بین |
کوئی دیپ جلائے رکھیو |
ڈس لیتی ہے کالی رین |
اپنے آپ سے شرماؤ گے |
مانگ نہ لینا جی کا چین |
سّناٹے گمبھیر ہوئے تو |
بول اُٹھیں گے گونگے نین |
حشر کا دن تو وہ ساعت ہے |
جس دم چپ ہوجائیں نین |
میرا کس پر قرض اداؔ |
میری آس بھی مجھ پر دین |
لَو دے جائیں بھیگے نین |
آئے اور پچھتائے رین |
دیپک راگ میں ڈھل جاتے ہیں |
گھائل پروائی کے بین |
کوئی دیپ جلائے رکھیو |
ڈس لیتی ہے کالی رین |
اپنے آپ سے شرماؤ گے |
مانگ نہ لینا جی کا چین |
سّناٹے گمبھیر ہوئے تو |
بول اُٹھیں گے گونگے نین |
حشر کا دن تو وہ ساعت ہے |
جس دم چپ ہوجائیں نین |
میرا کس پر قرض اداؔ |
میری آس بھی مجھ پر دین |