یہ تو سہی کہ شہر گُل دور ، بہت ہی دور ہے |
دل کو یقین آ سکے ایسا بھی کیا ضرور ہے |
اُس نے سنا سخن مرا ، میں نے ابھی کہا نہیں |
وہ جو قریب و دُور ہے کتنا قریب و دُور ہے |
یاد اور اور اُس کی یاد تو سیرِ چمن سے کم نہ تھی |
دل کو نہ جانے کیا ہوا درد سے چُور چُور ہے |
رات یہ جنگلوں کی ہے دھیان کی لَو جلی رہے |
مہر و مہ و نجوم کے بس میں کہاں ظہور ہے |
اُس کی نگاہ سے اداؔ معجزے رُونما ہوئے |
یہ جو ہے میری بے بسی ، یہ جو مرا غرور ہے |