جب نگاہوں میں ہو نکہتوں کی سی خو تب انھیںﷺ سوچنا |
درد محرابِ جاں ، آنکھ ہو با وضو تب اُنھیںﷺ سوچنا |
روشنی کے حوالوں سے لکھنا وہ اسمِﷺ جمالِ بشر |
بارشِ رنگ ہو ، پھول ہوں چارسو تب اُنھیںﷺ سوچنا |
جن کا مداح ہے خالق دو جہاں ، مالک ہر مکاں |
حرف سے ماورا ہوسکے گفتگو تب انھیںﷺ سوچنا |
دھیان کی لہر جو اُسﷺ قدم تک گئی ، دل کی معراج ہے |
زندگی کے اُجالوں کی ہو آرزو تب اُنھیںﷺ سوچنا |
اب ستارے مژہ پر نہ رُک پائیں گے ، ہے یہ شہرِ نبیﷺ |
کہکشاں جب ہو زیرِ قدم چار سو تب اُنھیںﷺ سوچنا |
وہﷺ وقارِ زماں ، افتخارِ زمیں ، تابِ کون و مکاں |
ذرّے ذرّے میں دیکھو جو حسنِ نمو تب اُنھیںﷺ سوچنا |
ایک ہی لمحۂ شوقِ بے تاب کو عمر بھر دیکھنا |
التجاؤں میں ہو ایک ہی رنگ و بو تب اُنھیںﷺ سوچنا |
اُنﷺ کے در کے سوا اور پہچان کوئی ہماری نہیں |
چاہو اپنی نگاہوں میں جب آبرو تب اُنھیںﷺ سوچنا |
وہﷺ محیط ِ کرم ، وہﷺ نویدِ عطا ، مجھ سے دل نے کہا |
ڈھونڈنی ہو اگر دشت میں آبجو ، تب اُنھیںﷺ سوچنا |