صبح کی پہلی کرن |
کمرے میں آکر کھیلتی ہے |
میرے بچوں کی طرح |
جن کی ہنسی اب تک یہاں محفوظ ہے |
اور آج کھڑکی سے لگی |
اک شاخ گل تکتی رہی |
تکتی رہی ہے |
میری آنکھوں میں |
جو تصویریں مرے بچوں |
مری خوشیوں کی ہیں |
دور سے چڑیوں کی آوازیں |
قریں آنے لگیں |
شاید یہی کہنے کہ دیکھو |
زندگی ہے آج بھی کتنی حسین |
اور میں تنہا نہیں! |
صبح کی پہلی کرن |
کمرے میں آکر کھیلتی ہے |
میرے بچوں کی طرح |
جن کی ہنسی اب تک یہاں محفوظ ہے |
اور آج کھڑکی سے لگی |
اک شاخ گل تکتی رہی |
تکتی رہی ہے |
میری آنکھوں میں |
جو تصویریں مرے بچوں |
مری خوشیوں کی ہیں |
دور سے چڑیوں کی آوازیں |
قریں آنے لگیں |
شاید یہی کہنے کہ دیکھو |
زندگی ہے آج بھی کتنی حسین |
اور میں تنہا نہیں! |