آپ مسند نشیں |
آپ جو چاہیں ارشاد فرمائیے |
مصلحت آپ کی |
آپ جن سے مخاطب ہوئے |
ان کی بات اور ہے |
ان کی مجبوریاں اور ہیں |
وہ سہولت کی خاطر کبھی |
اور کبھی صرف جینے کی خاطر بھی |
ہر وعدۂ دل کشا کی |
حقیقت کو پہچاننے سے گریزاں رہیں |
بات بے بات بھی |
مرحبا کہہ اُٹھیں |
آپ فرمائیے |
اپنے ارشاد پر آپ کو خود یقیں آسکا |
یہ جو اہلِ رضا ہیں |
یہ بے بس ہیں اِن پر |
کبھی آپ کا دل دُکھا |
کوئی کانٹا چبھا؟ |
آپ مسند نشیں |
آپ جو چاہیں ارشاد فرمائیے |
مصلحت آپ کی |
آپ جن سے مخاطب ہوئے |
ان کی بات اور ہے |
ان کی مجبوریاں اور ہیں |
وہ سہولت کی خاطر کبھی |
اور کبھی صرف جینے کی خاطر بھی |
ہر وعدۂ دل کشا کی |
حقیقت کو پہچاننے سے گریزاں رہیں |
بات بے بات بھی |
مرحبا کہہ اُٹھیں |
آپ فرمائیے |
اپنے ارشاد پر آپ کو خود یقیں آسکا |
یہ جو اہلِ رضا ہیں |
یہ بے بس ہیں اِن پر |
کبھی آپ کا دل دُکھا |
کوئی کانٹا چبھا؟ |