ہمیں خود سے بھی ملنا تھا کسی ہم راز سے پہلے |
کوئی آواز سننا تھی کسی آواز سے پہلے |
یہ جو بے ساختہ پن ہے یہی تو اصل راحت ہے |
پروں کو دیکھنا واجب نہیں پرواز سے پہلے |
گزرتے وقت کے اب تک وہی لمحات ساکن ہیں |
وہیں ہم ہیں جہاں ہم تھے سکوتِ ساز سے پہلے |
وہ جو اک معجزہ شہر تمنا تو نے دیکھا تھا |
سو اب بیتیں گے کتنے جُگ اسی اعجاز سے پہلے |
کھنڈر جو ہو گئیں یہ بستیاں آباد تھیں پہلے |
گھروندے تھے یہاں اس فرشِ پا انداز سے پہلے |
ابھی تو خواب چہرے سب دُعا کی رہ گزر میں تھے |
کہانی ختم کیسے ہوگئی آغاز سے پہلے |