داستانوں میں لکھے گئے |
حرف جو رہ گئے اَن کہے |
بیٹیوں نے مرے شہر میں |
آنسوؤں سے دوپٹے رنگے |
وقت جیسا مسافر قدم |
دُکھ کی بستی میں صدیوں رُکے |
صرف کھڑکی بھر آکاش تھا |
اور آفاق کے سلسلے |
دھیان میں تو وہی ساتھ تھا |
راستے بھر اُجالے ملے |
داستانوں میں لکھے گئے |
حرف جو رہ گئے اَن کہے |
بیٹیوں نے مرے شہر میں |
آنسوؤں سے دوپٹے رنگے |
وقت جیسا مسافر قدم |
دُکھ کی بستی میں صدیوں رُکے |
صرف کھڑکی بھر آکاش تھا |
اور آفاق کے سلسلے |
دھیان میں تو وہی ساتھ تھا |
راستے بھر اُجالے ملے |