بھر پوررنگِ موسم گُل کا نظارہ تھا |
یاخوابِ دل نواز تھا یا استعارہ تھا |
تاریخ یوں لکھی تھی نزولِ بہار کی |
ہاتھوں میں آسماں تھا پلک پر ستارہ تھا |
پابند ہم حصارِ شب و روز کے نہ تھے |
اے دل ترے سوا بھی ، کسی کا اشارہ تھا |
اُس روز ہی نجوم و قمر میہماں رہے |
جس دن جراحتوں سے جگر پارہ پارہ تھا |
ترتیب دے رہی تھیں صیحفہ جسارتیں |
اُس روز اپنے نام وہ پہلا شمارہ تھا |
ہم اپنے راستے کا اُجالا بھی آپ تھے |
جب فرطِ آرزو سے یہ دل اک شرارہ تھا |
اک بار ہی بساطِ دل و جاں بچھائی تھی |
پھر ہم وہی رہے نہ وہ عالم دوبارہ تھا |
بھر پوررنگِ موسم گُل کا نظارہ تھا |
یاخوابِ دل نواز تھا یا استعارہ تھا |
تاریخ یوں لکھی تھی نزولِ بہار کی |
ہاتھوں میں آسماں تھا پلک پر ستارہ تھا |
پابند ہم حصارِ شب و روز کے نہ تھے |
اے دل ترے سوا بھی ، کسی کا اشارہ تھا |
اُس روز ہی نجوم و قمر میہماں رہے |
جس دن جراحتوں سے جگر پارہ پارہ تھا |
ترتیب دے رہی تھیں صیحفہ جسارتیں |
اُس روز اپنے نام وہ پہلا شمارہ تھا |
ہم اپنے راستے کا اُجالا بھی آپ تھے |
جب فرطِ آرزو سے یہ دل اک شرارہ تھا |
اک بار ہی بساطِ دل و جاں بچھائی تھی |
پھر ہم وہی رہے نہ وہ عالم دوبارہ تھا |