دلوں کے حال |
چہروں پر لکھے ہیں |
وہ |
نہ جانے کون ہیں کیوں ہیں |
جو کہتے ہیں |
ہمیں اندھی رُتوں کے ساتھ |
رہنا ہی مناسب ہے |
بہت پیوند چادر میں لگے ہیں |
ابھی رستہ نہیں ڈھونڈیں |
ابھی تو پاؤں ننگے ہیں |
ابھی تو رزق کے دانوں پہ |
اپنا نام پڑھنا دیکھنا ہوگا |
ابھی تو سیکھنا ہوگا |
ابھی حرفِ دعا ہی |
سب کو کافی ہے |
دلوں کے حال |
چہروں پر لکھے ہیں |
وہ |
نہ جانے کون ہیں کیوں ہیں |
جو کہتے ہیں |
ہمیں اندھی رُتوں کے ساتھ |
رہنا ہی مناسب ہے |
بہت پیوند چادر میں لگے ہیں |
ابھی رستہ نہیں ڈھونڈیں |
ابھی تو پاؤں ننگے ہیں |
ابھی تو رزق کے دانوں پہ |
اپنا نام پڑھنا دیکھنا ہوگا |
ابھی تو سیکھنا ہوگا |
ابھی حرفِ دعا ہی |
سب کو کافی ہے |