| ہمیں خود سے بھی ملنا تھا کسی ہم راز سے پہلے |
| کوئی آواز سننا تھی کسی آواز سے پہلے |
| یہ جو بے ساختہ پن ہے یہی تو اصل راحت ہے |
| پروں کو دیکھنا واجب نہیں پرواز سے پہلے |
| گزرتے وقت کے اب تک وہی لمحات ساکن ہیں |
| وہیں ہم ہیں جہاں ہم تھے سکوتِ ساز سے پہلے |
| وہ جو اک معجزہ شہر تمنا تو نے دیکھا تھا |
| سو اب بیتیں گے کتنے جُگ اسی اعجاز سے پہلے |
| کھنڈر جو ہو گئیں یہ بستیاں آباد تھیں پہلے |
| گھروندے تھے یہاں اس فرشِ پا انداز سے پہلے |
| ابھی تو خواب چہرے سب دُعا کی رہ گزر میں تھے |
| کہانی ختم کیسے ہوگئی آغاز سے پہلے |