| اجنبی سبزہ زاروں میں |
| حدِ نظر تک بنفشہ کے پھول |
| اجنبی تو نہیں تھے، نہ ہیں |
| وہ تو راہِ سفر کے اُجالے بھی تھے |
| ہم سفر بھی لگے |
| داستانیں سناتے بھی تھے |
| اور سنتے بھی تھے |
| اب کے موسم تمھیں یاد کرتے رہے |
| اور میں چپ رہی! |
| اجنبی سبزہ زاروں میں |
| حدِ نظر تک بنفشہ کے پھول |
| اجنبی تو نہیں تھے، نہ ہیں |
| وہ تو راہِ سفر کے اُجالے بھی تھے |
| ہم سفر بھی لگے |
| داستانیں سناتے بھی تھے |
| اور سنتے بھی تھے |
| اب کے موسم تمھیں یاد کرتے رہے |
| اور میں چپ رہی! |
